ارنا نیوز ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی اسیران اور قیدیوں کی کمیٹی کے ریسرچ مرکز کے سربراہ 'عبدالناصر فروانہ نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کی غاصب صہیونی حکومت کی جیلوں میں ناصر ابو حمید سمیت 600 فلسطینی قیدی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور موت اور زندگی کی کشمکش میں ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان قیدیوں کی ایک اور تعداد معذور (جسمانی یا ذہنی) ہیں اور یہ سب غیر انسانی حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور طبی سہولیات اور ضروری طبی دیکھ بھال حاصل کرنے سے سے محروم ہیں جو یہ کام بالآخر ان کی جان کے ضیاع کا باعث بن سکتا ہے۔
فروانہ نے ان قیدیوں کی مدد کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جان بچانا ہمارا فرض ہے۔
فلسطینی سرکاری معلومات کے مطابق 4500سے زائد فسلطینی قیدی اب صہیونی رجیم کے جیلوں میں ہیں۔
آپ کا تبصرہ